(اوصاف نیوز)برطانوی پارلیمنٹ میں رکنِ پارلیمنٹ زارا سلطانہ کو ہاؤس آف کامنز سے اُس وقت باہر نکال دیا گیا جب انہوں نے وزیراعظم کو “جھوٹا” قرار دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب زارا سلطانہ نے پارلیمانی اجلاس کے دوران برطانوی وزیراعظم کی ایک وضاحت پر سخت ردعمل دیتے ہوئے انہیں “bare-faced liar” (کھلا جھوٹا) کہا۔
https://x.com/RaziTahirPak/status/2046305872041918515?s=20
اس بیان کے بعد اسپیکر آف دی ہاؤس نے انہیں ایوان چھوڑنے کی ہدایت دی، تاہم انہوں نے حکم ماننے سے انکار کیا، جس پر انہیں زبردستی اجلاس سے باہر کر دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق اسی اجلاس میں ایک اور رکنِ پارلیمنٹ کو بھی اسی نوعیت کے ریمارکس پر کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ پارلیمنٹ کے قواعد کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، جس کے تحت ایوان کے اندر کسی بھی رکن کو براہِ راست کسی دوسرے رکن کو “جھوٹا” کہنا منع ہے۔
مزید پڑھیں:پراپرٹی مالکان کے لیے بڑا ریلیف


