Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

مشرقِ وسطیٰ کیلئے فلائٹ آپریشن پھر متاثر،45پروازیں منسوخ

اسلام آباد(اوصاف نیوز) پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس سے خلیجی ممالک کے لیے مجموعی طور پر 45 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جس کے باعث ملک کا فضائی نظام متاثر ہوا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق یہ صورتحال ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات اور خطے میں بدلتی ہوئی کشیدگی کے اثرات کے باعث پیدا ہوئی ہے، جس نے فضائی سرگرمیوں کو بھی متاثر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی، ابوظہبی، شارجہ، بحرین، کویت اور فجیرہ جانے اور آنے والی 9 پروازیں منسوخ ہوئیں۔اسی طرح اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 12 پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے 18 پروازیں متاثر ہوئیں اور پشاور باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 6 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات جانے والی پروازوں میں مسافروں کی تعداد میں اچانک کمی بھی دیکھی گئی ہے، جس کے باعث کچھ پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اس صورتحال نے مسافروں کو مشکلات میں ڈال دیا ہے اور فضائی شیڈول متاثر ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:فیک ویڈیو وائرل کیس: فلک جاوید کی ضمانت منظور

یہ بھی پڑھیں