Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

پرانی امپورٹڈ گاڑیاں خریدنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کاروں کے شوقین افراد کی سنی گئی، حکومت نے درآمدی گاڑیوں پر عائد اضافی کسٹم ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی مرحلہ وار ختم کرنے کا بڑا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی حکومت نے یکم جولائی 2026 سے ملک میں نئی ​​آٹو سیکٹر پالیسی کے نفاذ کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، اس سلسلے میں پالیسی کے ابتدائی مسودے پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔ نئی پالیسی کا مقصد ٹیرف کو کم کرنا، درآمدی نظام کو شفاف بنانا اور مقامی سطح پر گاڑیوں کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

حکومت نے درآمدی گاڑیوں پر عائد اضافی کسٹم ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی مرحلہ وار ختم کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ اضافی ڈیوٹی میں مالی سال 2027 سے ہر سال 10 فیصد کمی کی جائے گی، یہ تمام اضافی ڈیوٹی اگلے 4 سالوں میں مکمل طور پر ختم کردی جائے گی، جب کہ کسٹم ڈیوٹی کی شرح 2030 تک بتدریج کم کی جائے گی۔

نئی پالیسی میں پرانی گاڑیوں کی درآمد کے حوالے سے اہم نرمیاں اور سخت ضوابط بھی متعارف کرائے گئے ہیں، جس کے تحت مالی سال 2027 کے بعد 7 سال تک پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت ہوگی۔ نئی پالیسی میں 5 سال سے زیادہ پرانی گاڑیوں کے لیے سخت ترین حفاظتی اور ماحولیاتی معیارات کے سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہو گا، تاکہ سڑکوں پر گاڑیوں کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔

حکومت مقامی طور پر تیار کی جانے والی گاڑیوں میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے ایک نیا قانون متعارف کروا رہی ہے۔ مقامی پیداوار میں عالمی حفاظتی معیارات کو نافذ کرنے کے لیے اس ایکٹ کی پارلیمنٹ سے منظوری دی جائے گی۔ نئی آٹو پالیسی کا مسودہ رواں ماہ تیار کیا جائے گا اور آئی ایم ایف سے مزید مشاورت کی جائے گی جس کے بعد اسے آئندہ ماہ منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:خوشخبری،سعودی عرب کا زائرین کیلئے اہم اعلان

یہ بھی پڑھیں