Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

خاتون انفلوئنسر نے ایک ہفتے میں 5 کلو وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا

(اوصاف نیوز)بھارت سے تعلق رکھنے والی خاتون انفلوئنسر نے ایک ہفتے میں 5 کلو وزن کم کرکے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رتنا چندو نامی سوشل میڈیا انفلوئنسر کی عمر 40 سال ہے اور 2 بچوں کی ماں ہیں جنہوں نے اپنے وزن میں نمایاں کمی لا کر سب کو حیران کردیا۔

رتنا نے اپنا ڈائٹ پلان سوشل میڈیا پر اپنے فالوورز کے ساتھ بھی شئیر کیا جن کا دعویٰ ہے کہ ایک ہفتے میں5 کلو وزن کم کیا جاسکتا ہے۔

ناشتہ

رتنا نے انسٹاگرام پر اپنا ڈائٹ پلان شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اپنی صبح کا آغاز نیم گرم پانی میں لیموں اور ایک چٹکی نمک شامل کرکے کریں، اس کے بعد ذیرہ، اجوائن اور میتھی دانے کا detox drink بنا کر استعمال کریں، ناشتے میں پھلوں اور میوہ جات کا استعمال کریں، اس کے ساتھ ہی ڈوسا اور کافی لی جا سکتی ہے۔

ناشتے کے کچھ گھنٹوں بعد انفلوئنسر نے پالک، ککڑی اور ادرک سے بنا سبز جوس تجویز کیا اور  پیٹ کے مسائل سے بچنے کے لیے مون سون کے دوران کچی سبزیوں سے پرہیز کرنے کا بھی مشورہ دیا۔
لنچ

انہوں نے کہا کہ دوپہر کا کھانا سادہ ہونا چاہیے، روٹی، پکی ہوئی سبزیاں، دال، پنیر، یا چھولے،  اس کے علاوہ سلاد اور دہی کا استعمال کیا جائے کیونکہ یہ کاربوہائیڈریٹ، پروٹین اور فائبر کے کا ایک خوبصورت متوازن ہے۔

سمارٹ سنیکنگ

پروسیسڈ سنیکس کے بجائے، سبز چائے کے ساتھ بھنے ہوئے چنے، مکھن یا مونگ پھلی کو کھایا جاسکتا ہے۔

رات کا کھانا

رات کے کھانے میں سبزیوں کا سوپ، کھچڑی یا پنیر کے ساتھ بھنی ہوئی سبزیاں کھائی جاسکتی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی رتنا نے زور دیا کہ شام 7 بجے تک کھانا کھا لینا چاہیے اور سونے سے قبل ایک کپ چائے پی جاسکتی ہے۔

انہوں نے روزانہ ایک گھنٹہ چہل قدمی، یوگا یا پھر کوئی بھی ورزش کرنے پر بھی زور دیا۔
مزید پڑھیں:ڈگریاں ہاتھوں میں، مگر کام کہاں؟ پاکستان میں بے روزگاری کا سنگین خدشہ

یہ بھی پڑھیں