Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

نااہل لوگوں کو عہدوں سے فارغ کیا:سہیل اآفریدی

(اوصاف نیوز)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت نے نااہل لوگوں کو عہدوں سے فارغ کیا، بڑے اور چھوٹے مگرمچھوں کی کرپشن بند کی۔

پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سینٹر آف ایکسیلنس فار ڈیجیٹل اینڈ ہائی ٹیک اسکلز کا آغاز کر دیا گیا ہے، طلبہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے ہمارا صوبہ تعلیم کے لحاظ سے پیچھے رہ گیا، 16 ہزار اساتذہ بھرتی کر رہے ہیں، کرپشن کا شبہ ہو تو شکایت کریں، ہمارے دروازے کھلے ہیں۔
سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ قلم کے ذریعے فرسودہ نظام کو تبدیل کریں گے، کے پی حکومت بانئ پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق محنت کر رہی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل میں ملنے کی اجازت نہیں۔
مزید پڑھیں :فورچیونر کی قیمت میں 25 لاکھ روپے کی کمی

یہ بھی پڑھیں