Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

ٹویوٹا نے اپنی مشہور گاڑی فورچیونر کی قیمت میں 25 لاکھ روپے کی کمی کر دی

ٹویوٹا انڈس موٹرز کمپنی نے پانچ ماہ کے دوران دوسری بار ٹویوٹا فورچیونر (Toyota Fortuner)کے پیٹرول ویریئنٹس کی قیمت میں 25 لاکھ روپے کی بڑی کمی کر دی ہے۔

کمپنی اس اقدام کو ’’35 ویں سالگرہ اسپیشل آفر‘‘ قرار دے رہی ہے تاہم آٹو انڈسٹری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی کمی کسی پریمیم گاڑی میں غیر معمولی ہے اور اس کے پیچھے مارکیٹ کی بدلتی صورتحال کارفرما ہو سکتی ہے۔

’’G‘‘ پیٹرول ویرینٹ کی قیمت میں 25 لاکھ 4 ہزار روپے کی کمی کے بعد گاڑی کی قیمت 1 کروڑ 49 لاکھ 39 ہزار روپے سے کم ہو کر 1 کروڑ 24 لاکھ 35 ہزار روپے پر آ گئی ہے ۔

واٹس ایپ کا بڑا فیصلہ، پرانے اینڈرائیڈ فونز پر سپورٹ ختم کرنے کا اعلان

اسی طرح فورچیونر کے ’’V ‘‘ پیٹرول ویرینٹ کی قیمت میں 25 لاکھ 74 ہزار روپے کی کمی سے نئی قیمت ایک کروڑ 49 لاکھ 35 ہزار روپے ہو گئی۔ اس سے قبل اس گاڑی کی قیمت ایک کروڑ 75 لاکھ 9 ہزار روپے تھی۔

یہ بھی پڑھیں