مراد علی شاہ نے کم آمدن والے طبقے کو ریلیف دینے کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے موٹرسائیکل مالکان کے لیے ٹارگٹڈ فیول سبسڈی(Fuel subsidy) میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق موٹرسائیکل فیول سبسڈی کی مدت آج ختم ہو رہی تھی، تاہم عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پروگرام کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل استعمال کرنے والے شہری، جو روزگار اور روزمرہ ضروریات کے لیے ایندھن پر انحصار کرتے ہیں، اب بھی حکومت سندھ کی اس سبسڈی سے مستفید ہو سکیں گے۔
خیبر پختونخوا میں زکوٰۃ فنڈ حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین میں تقسیم ہونے کا انکشاف
واضح رہے کہ حکومت سندھ نے حالیہ ایران-امریکا کشیدگی اور عالمی سطح پر پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر موٹر سائیکل مالکان کو فی گاڑی 2 ہزار روپے کی سبسڈی فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، جسے اب مزید جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ اقدام بڑھتی مہنگائی کے تناظر میں عام شہریوں کے لیے اہم ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔

