(اوصاف نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں مختلف اقسام کے خام تیل کی قیمتیں 2 سے 3 فیصد تک کم ہو گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی کروڈ آئل کی قیمت 2.98 فیصد کمی کے بعد 101.94 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔ اسی طرح برینٹ کروڈ آئل بھی 2.02 فیصد کمی کے بعد 108.17 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس سے قبل بھی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا تھا، جہاں برینٹ کروڈ 124 ڈالر سے کم ہو کر 114 ڈالر فی بیرل تک آ گیا تھا، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 110 ڈالر سے کم ہو کر 104 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی۔
ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں حالیہ عرصے میں 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد اب بتدریج بہتری اور کمی کے رجحان کی جانب بڑھ رہی ہیں۔ تاہم عالمی معاشی صورتحال اور طلب و رسد کے عوامل آئندہ دنوں میں بھی قیمتوں پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:5وقت کی باقاعدگی سے نماز پڑھتی ہوں، غیرمسلم کے ساتھ شادی نہیں کرسکتی: بھارتی اداکارہ
