Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

عالمی منڈی سے بڑی خبر، پیٹرول سستا ہونے کا امکان

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ جنگ کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آنی چاہیے۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیوچر مارکیٹ کے رجحانات بھی آنے والے دنوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ دے رہے ہیں۔

سکاٹ بیسنٹ کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والے آئل ٹینکرز یہاں سے گزرتے رہیں گے اور ایران کو اس راستے سے ٹول کی صورت میں زیادہ آمدنی نہیں ہوتی۔ دوسری جانب تیل کی عالمی تنظیم اوپیک پلس کے سات رکن ممالک نے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی علیحدگی کے بعد ہونے والے اجلاس میں یومیہ 188000 بیرل کے اضافے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق جون سے ہو گا جس کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی میں اضافے اور قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں‌:جھنگ کے معروف شخصیت کا انتقال،شہر سوگوار

یہ بھی پڑھیں