Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات، وکلاء اور فیملی کی فہرست جیل حکام کو ارسال

پاکستان تحریک انصاف(PTI) کے بانی عمران خان سے وکلاء اور اہل خانہ کی ملاقات کا دن مقرر کر دیا گیا ہے، جس کے لیے پارٹی کی جانب سے وکلاء کی فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فہرست میں بیرسٹر گوہر علی خان اور بیرسٹر سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر وکلاء کے نام شامل ہیں، جن میں عدنان شہزاد مرزا، فتح اللہ برکی، امیر اعجاز اور کومل جدون بھی شامل ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے وکلاء کل اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے پہنچیں گے، جبکہ اسی روز بانی کی بہنیں اور بشریٰ بی بی کے اہل خانہ بھی ملاقات کریں گے۔

ایف آئی اے بھرتیوں کی آخری تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع

دوسری جانب علیمہ خان نے پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ، ایم این ایز، ایم پی ایز، سینیٹرز اور سینئر قیادت سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کل اڈیالہ جیل پہنچیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے اس دن کو پارٹی کی سیاسی اور تنظیمی حکمت عملی کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ جیل انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی اور ملاقاتوں کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں