فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(FIA) کی بھرتیوں کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت امیدواروں کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امیدواروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواستوں کی آخری تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اب درخواستیں جمع کرانے کی نئی آخری تاریخ 11 مئی 2026 مقرر کی گئی ہے، جس سے زیادہ سے زیادہ امیدواروں کو اپلائی کرنے کا موقع ملے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق حکومت بھرتیوں کے عمل میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے، جبکہ اس عمل کو آسان اور قابل رسائی بنانے کیلئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
IQ ٹیسٹ: کیا آپ 30 سیکنڈز میں بتا سکتے ہیں کہ کس گلاس میں زیادہ پانی ہے؟
امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئی مقررہ تاریخ تک اپنی درخواستیں مکمل کرکے جمع کرائیں تاکہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔
یاد رہے کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ملک کا اہم تحقیقاتی ادارہ ہے جہاں بھرتیوں میں میرٹ کو بنیادی اہمیت دی جاتی ہے۔


