Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

لاہور کو آلودگی سے بچانے کا بڑا فیصلہ

لاہور (اوصاف نیوز) لاہور میں بغیر ترپال ڈھانپے ریت مٹی و دیگر بھوسے والی گاڑیوں کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

لاہور میں اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کی بڑھتی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نے فوری اقدامات کا پلان تشکیل دے دیا ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور عبدالرحیم شیرازی کے مطابق بغیر ترپال ڈھانپے ریت، مٹی اور بھوسہ لے جانے والی گاڑیوں کے شہر میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

سی ٹی او نے کہا کہ لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کی جائے گی اور ڈی ایس پیز کو سخت نگرانی کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ صرف وہی گاڑیاں شہر میں داخل ہو سکیں گی جن کے پاس ڈرائیونگ لائسنس، فٹنس سرٹیفکیٹ موجود ہوگا اور جو مکمل طور پر کورڈ ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس کے علاوہ باڈی سے باہر سامان، سریا، ٹی آئرن اور دیگر آہنی اشیا لوڈ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ بغیر لائسنس کسی بھی گاڑی کو شہر میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان اقدامات کا مقصد لاہور میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا اور اسموگ کی شدت کو کم کرنا ہے۔
مزید پڑھیں :فلم انڈسٹری میں نئی بحث چھڑ گئی، سید نور کا جنت مرزا پر بڑا بیان

یہ بھی پڑھیں