Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

فلم انڈسٹری میں نئی بحث چھڑ گئی، سید نور کا جنت مرزا پر بڑا بیان

لاہور(اوصاف نیوز)فلم ڈائریکٹر و پروڈیوسر سید نور نے ٹک ٹاکر جنت مرزا کو اپنی فلم میں لینا تباہی قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق حال ہی میں سید نور کے ایک انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ ‘بہت سے افراد انسٹاگرام کے ذریعے مشہور ہوتے ہیں اور انہیں ان کے فالوورز دیکھ کر کاسٹ کیا جاتا ہے، وہ اسٹار بن جاتے ہیں، آپ نے بھی ایک تجربہ ایسا کیا تھا لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکا’۔

جواب میں سید نور نے کہا ‘جنت مرزا کو اپنی فلم میں لینا تباہی کے سوا کچھ نہیں تھا، وہ فلم اتنی محنت سے بنائی گئی تھی لیکن لوگ اسے دیکھنے سنیما گھروں میں آئے ہی نہیں ‘۔
جنت مرزا ایک بار پھر ٹک ٹاک پر چھاگئیں
ہدایتکار نے کہا ‘لوگوں کا یہ نظریہ ہوگا کہ یہ (جنت مرزا) ہمیں ٹک ٹاک پر دیکھنے کو مل جاتی ہے تو جاکر کیا کریں گے‘۔سید نور کا کہنا تھا کہ ‘پہلے جو فلمیں ہوتی تھیں ان کی اپنی آڈئینس ہوتی تھیں، لوگ انتظار کرتے تھے کہ فلاں کی فلم آئے گی تو جاکر دیکھیں گے لیکن اب وہ بات نہیں ہے کہ لوگ انتظار کریں کہ کسی اداکار کی فلم آئے تو جاکر دیکھیں’۔
مزید پڑھیں:بلوچستان کے علاقے رکھنی میں زلزلے کے جھٹکے؛ شدت 5.0 ریکارڈ

یہ بھی پڑھیں