Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا ،وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

(نیوز ڈیسک)رومانیہ میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا ہے جہاں وزیراعظم الی بلوجون کی حکومت تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد ختم ہو گئی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق رومانیہ کی پارلیمنٹ میں حکومت کے خلاف پیش کی گئی تحریک واضح اکثریت سے منظور کر لی گئی،پارلیمانی کارروائی کے دوران 281 ارکان نے حکومت کے خلاف ووٹ دیا، جبکہ اس کے حق میں صرف چند ووٹ آئے۔

رپو رٹ کے مطابق حکومت کو ہٹانے کے لیے 233 ووٹ درکار تھے تاہم اپوزیشن مطلوبہ حد سے کہیں زیادہ ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی، اس سیاسی تبدیلی میں سوشلسٹ پارٹی اور دائیں بازو کے اتحاد نے کلیدی کردار ادا کیا۔

حکومت کے خاتمے کی بڑی وجہ سخت معاشی اور کفایتی پالیسیاں قرار دی جا رہی ہیں۔ بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر حکومتی اتحادیوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے، جس کے بعد سوشلسٹ پارٹی نے حکومت سے علیحدگی اختیار کر کے اس بحران کو جنم دیا۔

حکومت گرنے کے بعد ملک میں نئی سیاسی بے یقینی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، الجزیرہ ٹی وی کے مطابق وزیراعظم الی بلوجون نئی حکومت کی تشکیل تک عبوری طور پر عہدے پر برقرار رہیں گے۔

تاہم ان کے اختیارات محدود ہوں گے، دوسری جانب، رومانیہ کے صدر نے جلد نئی حکومت کی تشکیل کے لیے سیاسی جماعتوں سے مشاورت شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے، سماجی و سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ انتہا پسند جماعتوں کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ نے ملک کی سیاسی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔
مزید پڑھیں:وفاقی آئینی عدالت کا اسلام قبول کرنے والی لڑکی کو دارالامان بھیجنے کا حکم

یہ بھی پڑھیں