Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

دنیا کے پہلے 24 گھنٹے نیوز چینل سی این این کے بانی دنیا سے رخصت ہو گئے

نیویارک(اوصاف نیوز)عالمی میڈیا انڈسٹری میں انقلاب برپا کرنے والے اور سی این این کے بانی ٹیڈ ٹرنر 87 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے ٹرنر انٹرپرائزز کے جاری کردہ بیان کے حوالے سے ان کی وفات کی تصدیق کی تاہم موت کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آسکی۔

ٹیڈ ٹرنر کو جدید ٹی وی صحافت کا ایک منفرد اور جرات مند نام سمجھا جاتا تھا۔ انہوں نے 1980 میں دنیا کے پہلے 24 گھنٹے خبروں کے چینل سی این این کی بنیاد رکھ کر میڈیا کے انداز کو ہمیشہ کے لیے بدل دیا۔

اپنے بے باک انداز، غیر روایتی شخصیت اور جرات مندانہ فیصلوں کے باعث ٹیڈ ٹرنر کو مختلف القابات سے یاد کیا جاتا تھا جن میں “کیپٹن آؤٹریجس”، “ماؤتھ آف دی ساؤتھ” اور “ٹیریبل ٹیڈ” شامل تھے۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کا افسوسناک واقعہ

یہ بھی پڑھیں