ممبئی (اوصاف نیوز) بالی ووڈ کے سینئر اداکار اکشے کمار کی ممبئی میں آنکھوں کی ایک مائنر سرجری کی گئی۔ بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ ایک معمولی سرجری تھی جو بدھ کی صبح انجام دی گئی جو نظر کی درستگی کے لیے تھی۔
اپنے مداحو سے دعائوں کی اپیل کی اور بعد میں کہا کہ میں اب کچھ دن آرام کروں گا اور کچھ دن کے لیے فلمی دنیا سے کنارہ کش رہوں گا اور صحت یابی کے بعد کام شروع کریں گے۔ انہوں نے اس سے قبل انیس بزمی کے ساتھ اپنی اگلی فلم کا’’ کیرالا شیڈول ‘‘بھی مکمل کیا جس میں انکے ساتھ ودیا بالن اور رشی کھنہ بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے آگ لگ گئی، 2 افراد زخمی
