غزہ، بیروت (نیوز ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے، غزہ اور بیروت میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں عزام الحیا شہید ہوگئے جب کہ فلسطینی اینٹی نارکوٹکس فورس کے سربراہ سمیت 5 فلسطینی شہید اور 17 زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب حماس نے خلیل الحیا کے بیٹے کی شہادت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل دہشت گردی اور قتل و غارت کے ذریعے سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔
حماس کے ترجمان کے مطابق اسرائیل مزاحمت کے عزائم اور سیاسی موقف پر اثر انداز ہونے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، تاہم میدان جنگ ہو یا مذاکرات کی میز پر، حماس چٹان کی طرح اپنے موقف پر قائم ہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ قیادت کے بیٹوں کی قربانیاں تحریک آزادی کو مزید ہوا دے گی۔
مزید پڑھیں:پیٹرول کی قیمت میں 4.75روپے فی لیٹر اضافہ، ڈیزل کی قیمت برقرار رہنے کا امکان


