Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

لائٹ ڈیزل 21 روپے، مٹی کا تیل41 روپے 80 پیسے فی لیٹر سستا

( اوصاف نیوز) حکومت نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں اضافے بعد مٹی کا تیل 41 روپے 80 پیسے فی لیٹر سستا کردیا، جس کے بعد نئی قیمت 318 روپے 96 پیسے ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 41 روپے 80 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت318 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پرلیوی بڑھا دی، پیٹرول پر لیوی 13روپے 91 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی۔

پٹرول پر لیوی اضافے کے بعد 117روپے41 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی،ہائی سپیڈ ڈیزل پرپٹرولیم لیوی 42 روپے 60 پیسےفی لٹرکردی گئی۔
ہائی سپیڈ ڈیزل پرفریٹ مارجن میں 9 روپے 38 پیسے فی لیٹرکی کمی کی گئی، ہائی سپیڈ ڈیزل پرفریٹ مارجن کم کرکے 7 روپے 75 پیسے کر دیاگیا ہے۔

لائٹ ڈیزل ائل کی قیمت میں 21 روپے 7پیسے فی لیٹر کمی  کردی گئی۔

لائٹ ڈیزل ائل کی قیمت 287 روپے 54پیسے سے کم کر کے 265 روپے 84 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جہازوں میں استعمال ہونے والا ایندھن جیٹ  53 روپے 11 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔

جیٹ فیول کی قیمت 388 روپے 55 پیسے سے بڑھا کر 441 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردیا گیا ہے،جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ائیر لائنز ٹکٹس مہنگے ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:بھارت میں تربوز پھر جان لیوا ثابت، دلہن بننے والی لڑکی چل بسی

یہ بھی پڑھیں