Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

وزیر اعظم کا وزیر اعلی کے پی سے ٹیلیفونک رابطہ،دہشتگردی کیخلاف ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کے واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔انہوں نے گزشتہ روز بنوں میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی۔

وزیراعظم نے دہشت گردی کے واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا۔انہوں نے واقعے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کی۔

وزیراعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعاء بھی کی۔انہوں نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے وفاق کا صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف صوبائی حکومت کو ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے۔دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف نبردآزما پاک افواج، سیکیورٹی فورسز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
مزید پڑھیں:شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، سہیل آفریدی

یہ بھی پڑھیں