بیجنگ (اوصاف نیوز) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ چین سے قبل امریکی فضائیہ کے C-17 گلوب ماسٹر III طیارے بیجنگ کیپیٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق یہ بڑے فوجی ٹرانسپورٹ طیارے ٹرمپ کے دورے کے لیے درکار گاڑیاں، سیکیورٹی آلات اور دیگر لاجسٹک سامان لے کر آئے ہیں۔یہ طیارے امریکی صدور کے دوروں کے لیے سکیورٹی اور آپریشنل تیاریوں کا اہم حصہ ہوتے ہیں۔
صدر ٹرمپ 13 سے 15 مئی کے دوران چین کا دورہ کریں گے، جسے واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان پیچیدہ تعلقات کے باوجود سفارتی روابط کی نئی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:راولپنڈی میں دو افراد کی گھر میں گھس کر خاتون سے مبینہ زیادتی، تیسرا ویڈیو بناتا رہا
