کراچی کے علاقے گارڈن سے گرفتار ہونے والی ڈرگ ڈیلر انمول پنکی کو پروٹوکول دینے والے پولیس افسران کی شامت آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈرگ کوئن انمول پنکی کو پروٹوکول دینے والے گارڈن پولیس کے افسران کو معطل کردیا گیا ہے جن میں ایس ایچ او حنیف سیال، ایس آئی یو ظفر اقبال اور آئی او سعید احمد شامل ہیں۔
گارڈن پولیس کے معطل افسران کے خلاف انکوائری ایس ایس پی ساؤتھ کریں گے۔واضح رہے کہ معطل پولیس افسران نے عدالت میں پیشی کے دوران ملزمہ کو بغیر ہتھکڑی کے پیش کیا اور پروٹوکول دیتے ہوئے عدالت کا راستہ بتا رہے تھے۔
واضح رہے کہ عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ملزمہ کے خلاف دو مقدمات درج ہوئے ہیں جس میں سندھ کنٹرول نارکوٹکس ایکٹ لگائی گئی ہے دوسری ایف آئی آر سندھ آرمز ایکٹ کے تحت غیرقانونی اسلحے کی درج ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:تحریک انصاف کے اہم رہنما انتقال کر گئے