اسلام آباد (اوصاف نیوز) خودکش دہشت گرد کو روک کر قیمتی جانیں بچانے والے لیاقت شہید ولد کریم الٰہی کی قربانی کا قومی سطح پر اعتراف۔ وزیراعظم پاکستان کی سفارش پر صدر پاکستان نے لیاقت شہید کے لیے ستارۂ شجاعت کی منظوری دیدی۔
لیاقت شہید نے خودکش حملہ آور کے نا پاک عزائم کے سامنے ڈٹ کر بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا۔ قوم اپنے بہادر سپوت لیاقت شہید کو سلام پیش کرتی ہے۔ لیاقت شہید کی قربانی دہشت گردی کے خلاف قوم کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔
لیاقت شہید کے اہل خانہ ستارۂ شجاعت وصول کرنے کے لیے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ لیاقت شہید کی والدہ، صاحبزادے اور بھائی صدر پاکستان سے ستارۂ شجاعت وصول کریں گے۔ شہید کے اہل خانہ کو مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اسلام آباد روانہ کیا گیا۔
اے سی جنڈ لیاقت شہید کے اہل خانہ کے ہمراہ اسلام آباد روانہ ہوئے۔ لیاقت شہید کے اہل خانہ کی حفاظت اور سہولت کے لیے ایلیٹ فورس کا دستہ بھی ہمراہ ہے۔ لیاقت شہید کی قربانی کا اعتراف صرف ایک اعزاز نہیں، پوری قوم کی طرف سے سلام ہے۔خیال رہے کہ ستارۂ شجاعت پاکستان کا دوسرا بڑا سول اعزاز برائے بہادری ہے
مزید پڑھیں:خوبرو اداکارہ سحر ہاشمی کی بولڈ لباس میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل