Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

خلیل الرحمان قمر کی لِو اِن ریلیشن شپ کلچر پر کڑی تنقید

لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر (Khalil-ur-Rehman Qamar)نے اداکارہ مومنہ اقبال(Momina Iqbal) اور ثاقب چدھڑ کے تعلقات کے حوالے سے جاری تنازع پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے معاشرے میں بڑھتے ہوئے پیار اور رشتے کے کلچر پر کڑی تنقید کی ہے۔

حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ اگر یہ سب کچھ معمول بن جائے تو پاکستان کے نام سے اسلامی جمہوریہ کا لفظ ہٹا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نوجوان نسل کو غلط راستہ دکھانے کے بجائے شادی جیسے مضبوط رشتے کو بچانا ہوگا۔

خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ ایسے تعلقات نہ صرف جذباتی ہوتے ہیں بلکہ اکثر مالی مفادات سے بھی جڑے ہوتے ہیں۔ اگر یہ واقعی رشتہ تھا تو اسے عزت اور وقار کے ساتھ ختم ہونا چاہیے تھا، جب کہ اگر معاملہ مالیاتی لین دین کا تھا تو اسے نجی طور پر حل کیا جانا چاہیے تھا۔

انہوں نے ثاقب چدھڑ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں دونوں فریق برابر کے ذمہ دار ہیں اور اس طرح کے ذاتی معاملات کو عوام کے سامنے لانا بچگانہ فعل ہے۔

واضح رہے کہ مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ سے متعلق خبریں اور مبینہ آڈیو اور ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس کے بعد یہ معاملہ شوبز حلقوں اور عوام میں شدید بحث کا موضوع بن گیا۔
مزید پڑھیں‌:مجتبیٰ خامنہ ای نے دشمن کی سازشوں کے خلاف اتحاد پر زور دیا

یہ بھی پڑھیں