Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

مجتبیٰ خامنہ ای نے دشمن کی سازشوں کے خلاف اتحاد پر زور دیا

مجتبیٰ خامنہ ای

مجتبیٰ خامنہ ای نے ایرانی قوم پر زور دیا ہے کہ وہ دشمن کی سازشوں کے مقابلے کیلئے اتحاد اور یکجہتی کو برقرار رکھے۔ ایران کے سپریم لیڈر نے کہا کہ دشمن فوجی میدان میں ناکامی کے بعد اب ایران میں انتشار پھیلا کر قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا چاہتا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے ایرانی پارلیمنٹ کے نئے سیشن کے آغاز پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ایران کے خلاف جنگ، معاشی دباؤ، پروپیگنڈے اور محاصرے جیسے حربے استعمال کیے گئے لیکن دشمن اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب مخالف قوتیں داخلی اختلافات اور سماجی تقسیم پیدا کرکے ایرانی قوم کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔

سپریم لیڈر نے کہا کہ ایرانی عوام نے حالیہ مشکلات کے دوران صبر، استقامت اور وفاداری کا عملی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے ثابت کردیا کہ وہ ہر مشکل وقت میں اپنے ملک اور انقلاب کے ساتھ کھڑی ہے۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے سیاسی قیادت، دانشوروں اور اراکین پارلیمنٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اختلاف رائے کو نفرت اور تقسیم میں تبدیل نہ ہونے دیا جائے۔ ان کے مطابق قومی اتحاد ایران کی سب سے بڑی طاقت ہے اور یہی اتحاد دشمن کی ناکامی کی وجہ بن رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف دشمن کے منصوبوں کا اصل مقصد ملک کی داخلی طاقت کو نقصان پہنچانا ہے، اس لیے تمام طبقات کو پہلے سے زیادہ ذمہ داری کے ساتھ اتحاد کے فروغ کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

سپریم لیڈر نے ایرانی قوم کو “بے مثال قوم” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے مشکل ترین حالات میں بھی ثابت قدمی دکھائی اور تاریخ کا رخ درست سمت میں موڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں