امریکا (نیوز ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان نئی جھڑپوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً ڈھائی فیصد اضافے سے 96.63 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اس کی قیمت میں 5.31 فیصد کمی ہوئی تھی۔
اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت بھی تقریباً اسی شرح سے بڑھ کر $100 فی بیرل تک پہنچ گئی۔
خیال کیا جاتا ہے کہ گزشتہ روز اس کی قیمت میں تقریباً 6 فیصد کمی ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں:خلیل الرحمان قمر کی لِو اِن ریلیشن شپ کلچر پر کڑی تنقید




