Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کی شام 5 بجے طلب کر لیا۔

علاوہ ازیں صدر آصف زرداری نے سینیٹ کا اجلاس 5 جون کو شام 6 بجے طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال 60 سے زائد ارکان پارلیمنٹ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے ہیں جن کی جون کے پہلے ہفتے میں وطن واپسی متوقع ہے۔

اس صورتحال کے باعث حکومت قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بجٹ اجلاس بلانے کے لیے تبدیلیاں کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔

انتہائی معتبر ذرائع نے جنگ کو بتایا ہے کہ حکومت نے ابتدائی طور پر یکم جون کو دونوں ایوانوں (قومی اسمبلی اور سینیٹ) کے الگ الگ اجلاس بلانے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن اب ان کو 5 جون کو طلب کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں‌:عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا، نئی قیمتیں سامنے آگئیں

یہ بھی پڑھیں