Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

خواجہ آصف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش،جانیے تفصیلات

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے خود انکشاف کر دیا کہ انہیں وزارت عظمیٰ کی پیشکش کس نے کی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا شمار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا ہے اور ان کا شمار لیگی قائد میاں محمد نواز شریف کے قریبی اور دیرینہ ساتھیوں میں ہوتا ہے جب کہ وہ پارٹی کی ہر حکومت میں کابینہ کا حصہ بھی رہے ہیں۔

بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ ماضی میں خواجہ محمد آصف کو ملک کے اعلیٰ ترین عہدے یعنی وزارت عظمیٰ کی پیشکش بھی کی گئی تھی تاہم انہوں نے یہ پیشکش ٹھکرا دی تھی۔

خواجہ آصف کو یہ پیشکش کس نے کی اور ملک کا اعلیٰ ترین عہدہ سنبھالنے سے انکار کی وجہ خود وزیر دفاع نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران بتائی۔

وزیر دفاع نے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے انہیں وزارت عظمیٰ کی پیشکش کی تھی تاہم انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے میاں صاحب سے کہا کہ یہ صرف میرا مسئلہ نہیں، اتنے بڑے عہدے سے ذمہ داریاں بھی بڑھ جائیں گی، کام نہ کرسکا تو آپ کہیں گے کہ میں شوق سے بیٹھ گیا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف سے میرا بہت پیار اور برادرانہ تعلق ہے، اس کے بعد بھی مجھے بہت مواقع ملے لیکن میں نے ہر بار معافی مانگی۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کا مکمل شیڈول جاری

یہ بھی پڑھیں