Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

پاکستان نے ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

پاکستان نے ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں 1000 میچز کھیلنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔

پاکستان سے پہلے بھارت اور آسٹریلیا بھی ون ڈے کرکٹ میں 1000 میچ کھیل چکے ہیں۔

راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا پاک-آسٹریلیا سیریز کا پہلا ون ڈے پاکستان کا 1000 واں ون ڈے میچ ہے۔

پاکستان کے گزشتہ 999 میچوں کی بات کریں تو گرین شرٹس نے 527 میچ جیتے ہیں جبکہ 442 میچوں میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اسی طرح قومی ٹیم کے 9 میچ ڈرا ہوئے جبکہ 12 میچ بے نتیجہ رہے۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان ابھی تک 400 کا ہندسہ عبور نہیں کرسکا ہے، قومی ٹیم کا سب سے زیادہ ٹوٹل 399 ہے جبکہ سب سے کم اسکور 43 رنز ہے۔
مزید پڑھیں‌:ٹرانسپورٹرز کا بڑا اعلان، کرایوں میں نمایاں کمی

یہ بھی پڑھیں