Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ٹرانسپورٹرز کا بڑا اعلان، کرایوں میں نمایاں کمی

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر میں مال بردار ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 6 فیصد کمی کردی گئی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے ملک بھر میں مال برداری کے کرایوں میں 6 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے اخراجات کا براہ راست تعلق ایندھن کی قیمتوں سے ہے، یہی وجہ ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کے بعد کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مال برداری کے نرخوں میں کمی سے سامان کی نقل و حمل پر اٹھنے والے اخراجات میں کمی آئے گی جس سے روزمرہ کی ضروریات کی قیمتوں پر بھی مثبت اثر پڑ سکتا ہے۔

ملک شہزاد اعوان کے مطابق گزشتہ چند ماہ سے کاروباری سرگرمیاں سست روی کے باعث ٹرانسپورٹ سیکٹر کو مشکلات کا سامنا ہے جب کہ کم ڈیمانڈ کے باعث کئی گاڑیوں کو سڑکوں سے ہٹانا پڑا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت ٹرانسپورٹرز کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس اور ٹول ٹیکس میں بھی ریلیف فراہم کرے تاکہ اس شعبے کی بحالی میں مدد مل سکے۔
مزید پڑھیں‌:ایرانی ریال ریٹ میں استحکام، پاکستانی مارکیٹ میں طلب برقرار

یہ بھی پڑھیں