اسلام آباد (کامرس ڈیسک) حکومت نے کمرشل طیاروں کے لیے استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں 48 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کر دی جس سے ایئر لائنز اور ایوی ایشن سیکٹر کو بڑا ریلیف ملا ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حالیہ کمی کے بعد ملک میں جیٹ فیول کی نئی قیمت 283.52 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایندھن کی لاگت کسی بھی ایئرلائن کے آپریشنل اخراجات کا بڑا حصہ ہوتی ہے، اس لیے جیٹ فیول کی قیمت میں کمی سے ایئرلائنز کے مالی بوجھ میں نمایاں کمی متوقع ہے۔
اس تناظر میں ملک بھر میں اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازوں کے کرایوں میں کمی کا امکان ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ متعلقہ ایئرلائنز کرے گی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق حکومت نے اب تک جیٹ فیول کی مجموعی قیمت میں 283 روپے فی لیٹر کی کمی کی ہے جسے ایوی ایشن کے شعبے نے بڑی پیش رفت قرار دیا ہے۔
28 فروری کو مشرق وسطیٰ میں جنگ سے پہلے جیٹ فیول 188 روپے فی لیٹر تھا۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد ایئرپورٹ معاملہ،سعد رفیق کیلئے نئی مشکل؟




