Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

اسلام آباد ایئرپورٹ معاملہ،سعد رفیق کیلئے نئی مشکل؟

اسلام آباد ایئرپورٹ معاملہ،سعد رفیق کیلئے نئی مشکل؟

اسلام آباد (اے بی این نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب چیک پوائنٹ پر رش میں پھنس گئے، اسکردو کی فلائٹ مس ہو گئی۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق نجی ایئرلائن کی پرواز سے انتخابی مہم کے لیے اسکردو جارہے تھے۔

خواجہ سعد رفیق سمیت اسی پرواز کے 10 سے زائد دیگر مسافر بھی بروقت ایئرپورٹ نہ پہنچ سکے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ کے باہر صبح کے اوقات میں بدترین ٹریفک جام رہا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، مسافر بروقت ایئرپورٹ نہ پہنچ سکے، ٹریفک میں پھنسے مسافروں میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر بھی شامل تھے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا کہ انہیں اسکردو جانے سے روکنے کے لیے سڑک بند کی گئی، انہیں گلگت بلتستان جانے سے روکا گیا، بلاول بھٹو گلگت بلتستان جارہے ہیں، امیر مقام گلگت بلتستان میں ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ آپ گلگت بلتستان کے الیکشن کو متنازع بنا رہے ہیں، اگر آپ اس طرح الیکشن کروانا چاہتے ہیں تو سلیکشن کر لیں، الیکشن پر پیسہ خرچ نہ کریں۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ آج سینکڑوں لوگ اپنی پروازوں سے محروم ہوگئے، امیدوار کو انتخابی مہم چلانے کا حق نہیں تو بہتر ہے کہ الیکشن نہ کروائیں، الیکشن پر پیسہ خرچ نہ کریں بلکہ فارم 47 حاصل کریں۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان نے ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

یہ بھی پڑھیں