اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر کے لیے بجلی ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی۔
نجی چینل ے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔
بجلی جنوری تا مارچ 2026ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔بجلی سستی کرنے کا اطلاق جون سے اگست 2026ء کے 3 ماہ کے لیے ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔
اس فیصلے سے بجلی صارفین کو 67 ارب 17 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔
مزید پڑھیں۔گلگت بلتستان کے 5 انتخابی حلقوں کے نتائج روک دیے گئے، مخصوص پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم


