Search
Close this search box.
بدھ ,10 جون ,2026ء

گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی حکومت بنائےگی، ن لیگ نے اتفاق کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ گلگت میں سنگل لارجسٹ پارٹی ہی حکومت بنائے گی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےبلاول بھٹو سے رابطہ کیا اور گلگت بلتستان انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر انہیں مبارک باد دی۔

بلاول بھٹو اوراسحاق ڈار نے اتفاق کیا کہ گلگت میں سنگل لارجسٹ پارٹی ہی حکومت بنائے گی۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے امور پر دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ساتھ بیٹھنے پر اتفاق کیا۔

اس سے قبل وزیراعظم نےگلگت بلتستان الیکشن میں کامیابی پر صدر زرداری کو مبارک باد دی تھی اور مسکراتے ہوئےکہا کہ نوجوان بلاول نے ہم سے بہتر انتخابی مہم چلائی۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آخر بیٹا کس کا ہے!

واضح رہے کہ 24 کے ایوان میں حکومت بنانے کے لیے 13 نشستیں درکار ہیں۔

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 10 نشستیں لے کرسب سے آگے ہے جبکہ آزاد امیدوار 7 نشستیں لے گئے،مسلم لیگ ن کی 6 نشستیں ہیں۔

مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

یہ بھی پڑھیں