Search
Close this search box.
بدھ ,10 جون ,2026ء

اسرائیلی جارحیت نہ رکی تو پوری انسانیت کو قیمت چکانا پڑے گی، طیب اردوان

انقرہ: ترک صدر طیب اردوان نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی مسلسل جارحانہ کارروائیاں صرف مشرق وسطیٰ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے امن کے لیے خطرہ بنتی جا رہی ہیں۔

ترک پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ شام اور لبنان پر جاری اسرائیلی حملے خطے میں عدم استحکام کو بڑھا رہے ہیں اور ان کے اثرات ترکی سمیت دیگر ممالک تک پہنچ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت اور طاقت کے بے جا استعمال کو نہ روکا گیا تو اس کے سنگین نتائج صرف خطے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ پوری انسانیت کو اس کی قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے فوری طور پر اسرائیلی کارروائیوں کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ انسانیت اور انسانی ہمدردی کے اصولوں کے تحت دنیا کو متحد ہو کر امن کے قیام کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

طیب اردوان نے مزید کہا کہ تاریخ کی تلخ غلطیوں کو دوبارہ دہرانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ سفارتی کوششیں ناگزیر ہیں۔

ترک صدر کے بیان کو ایسے وقت میں اہم قرار دیا جا رہا ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے اور مختلف ممالک علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں