Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

ڈاکٹرماہ نورکی کوئی بڑی سرجری نہیں کی گئی اور نہ ہی ہوگی: اسپتال ذرائع

کراچی(نیوز ڈیسک) کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار خاتون ڈاکٹر ماہ نور کے چہرے کی پلاسٹک سرجنوں نے معمولی گرافٹنگ کردی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹرماہ نورکی کوئی بڑی سرجری نہیں کی گئی اور نہ ہی ہوگی، معمول کےمطابق ری کنسٹرکٹیو سرجن معمولی گرافٹنگ کرتے رہیں گے، ڈاکٹروں کی ٹیم نےگزشتہ روز ڈاکٹرماہ نور کا تیسری بار مکمل معائنہ کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں میں ری کنسٹرکٹیو سرجن اور ماہرچشم شامل تھے، ڈاکٹرماہ نورکےچہرے، آنکھوں کے بیرونی حصے، ہونٹ اورناک پر زخم ہیں، اسپتال میں ڈاکٹروں کی ماہر ٹیم نے مختلف ٹیسٹ بھی کرائےتھے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ماہ نور کی فیملی علاج سے مکمل مطمئن ہے، حکومت بلوچستان، حکومت سندھ متاثرہ ڈاکٹر اور ان کی فیملی سےمسلسل رابطے میں ہے۔

مزید پڑھیں۔مزید 2 کرکٹرز پر ٹیسٹ کرکٹ کے دروازے بند ہونے کا امکان

یہ بھی پڑھیں