Search
Close this search box.
منگل ,16 جون ,2026ء

امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ کیلیفورنیا میں گر کر تباہ

کیلیفورنیا(نیوز ڈیسک)امریکی فضائیہ کے مطابق کیلیفورنیا میں لاس اینجلس سے شمال میں واقع ایڈورڈز ائیر فورس بیس پر پیر کی صبح ایک فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔

ائیر فورس بیس نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی فضائیہ کا بی-52 اسٹریٹوفورٹریس بمبار طیارہ صبح 11 بج کر 20 منٹ پر ٹیک آف کے فوراً بعد ائیر فیلڈ پر گر کر تباہ ہو گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ہنگامی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور صورتحال پر کام جاری ہے۔

روسی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بی- 52 طیارہ تباہ ہونے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشہ روز امریکی ریاست میسوری میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے جہاز میں ایک پائلٹ اور 11 اسکائی ڈائیورز سوار تھے جب کہ حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

مزید پڑھیں۔عالمی منڈی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

یہ بھی پڑھیں