Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے، مارکیٹ اوقات برقرار

حکومت کا بڑا فیصلہ! فیول بچت اور کفایت شعاری اقدامات ختم، مگر مارکیٹ اوقات برقرار

کفایت شعاری اقدامات ختم، مگر بازار رات 9 بجے ہی بند ہوں گے

اسلام آباد (رضوان عباسی ) وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات کو فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، تاہم مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کے اوقاتِ کار سے متعلق پابندیاں بدستور برقرار رہیں گی۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جمعہ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد 9 مارچ 2026 سے نافذ کیے گئے تمام فیول کنزرویشن اور اضافی کفایت شعاری اقدامات فوری طور پر ختم کر دیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور تجارتی مراکز رات 9 بجے بند ہوں گے، جبکہ ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز بھی رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔
اسی طرح شادی ہالز، مارکیز اور دیگر تقریباتی مقامات رات 10 بجے بند کیے جائیں گے، جبکہ ریسٹورنٹس، کیفے، کھانے پینے کے مراکز اور فوڈ آؤٹ لیٹس کے لیے رات 11 بجے بندش کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ تاہم ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروسز ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گی۔

پیٹرول کی قیمت میں کمی کا آج اعلان، عوام کو بڑا ریلیف ملنے کی امید

پھل، سبزی اور کریانہ اسٹورز، فارمیسیاں، اسپتال، میڈیکل لیبارٹریز اور کلینکس کو اوقاتِ کار کی پابندی سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔
مزید برآں بیکریاں، تنور، دودھ اور ڈیری مصنوعات کی دکانیں، پیٹرول پمپس، الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز، جم، اسپورٹس سہولیات، آئی ٹی کمپنیاں اور کال سینٹرز بھی مقررہ بندش اوقات سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ علاقائی کشیدگی سے قبل وزارتِ خزانہ کی جانب سے نافذ کفایت شعاری اقدامات اور دیگر پالیسی ہدایات بدستور نافذ العمل رہیں گی

یہ بھی پڑھیں