Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

پٹرول کی قیمت میں کمی مزید ممکن، قیمتیں فروری 2026 سطح تک جا سکتی ہیں

اسلام آباد: (رضوان عباسی) حکومت کی جانب سے مسلسل چھٹی بار پٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد عوام کو بڑا ریلیف ملا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق ابھی مزید کمی کی گنجائش موجود ہے۔ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق اگر پٹرول مزید 41 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 35 روپے فی لیٹر سستا ہو جائے تو قیمتیں 28 فروری 2026 کی سطح پر واپس آ سکتی ہیں۔

حکومتی دستاویزات کے مطابق گزشتہ چھ ہفتوں میں پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 115 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 102 روپے فی لیٹر تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ کمی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور حکومتی پالیسی کے باعث سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 28 فروری 2026 کو پٹرول کی قیمت 258 روپے 17 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 275 روپے 70 پیسے فی لیٹر تھی۔ موجودہ صورتحال میں ان سطحوں تک پہنچنے کے لیے مزید قیمتوں میں کمی درکار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پٹرول پر 106 روپے 74 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل پر 53 روپے 26 پیسے فی لیٹر پٹرولیم لیوی عائد ہے۔ حکومت کی جانب سے لیوی میں ردوبدل کی بھی تجویز زیر غور ہے جس کا حتمی اعلان جلد متوقع ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری رہا تو آنے والے دنوں میں عوام کو مزید ریلیف مل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں