Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

پٹرولیم مصنوعات سستی، گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں بڑی کمی

کراچی(نیوز ڈیسک) صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کرایوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا۔

ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ ہم گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں15 فیصد کمی کا اعلان کرتے ہیں،امید کرتے ہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید بھی کمی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مشکل وقت میں ملک کے وسیع تر مفاد میں گاڑیاں نقصان میں چلائیں۔

صدرپاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے مطالبہ کیا کہ وفاقی بجٹ 27-2026 میں ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ واپس لیا جائے، وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں گڈز ٹرانسپورٹرز کو ٹول ٹیکس،ود ہولڈنگ ٹیکس،ای چالان موٹروے پولیس کے چالان سمیت دیگر ٹیکسز میں ریلیف دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ انڈسٹری جتنے ٹیکسز ادا کرتی ہے اسی تناسب سے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں اتنی سہولیات بھی فراہم کریں۔

مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟

یہ بھی پڑھیں