Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ جن امور میں کافی دِنوں سے پھنسے ہوئے تھے انشاءاللہ آج سے ہی ان سے نجات کا سلسلہ شروع ہو جائے گا اور جس بھی طرف سے خطرات تھے وہ بھی ختم ہونگے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آج اچھا دن ہے آپ کو کسی طرف سے ضرورت پوری ہونے کی خبر ملے گی جو بات کافی دِنوں سے تنگ کر رہی تھی اُس کا بھی کوئی حل ضرور نکل آئےگا،بالکل فکر نہ کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ آپ نے کتنے دشمن پیدا کئے ہوئے ہیں اور وہ موقع دیکھ کر کسی وقت بھی وار کر سکتے ہیں اسلئے آپ کو آج تو بے حد محتاط رہنا ہو گا صدقہ بھی دیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ چھوٹی موٹی باتوں کو لےکر پریشان نہ ہوا کریں اس وقت کوئی ایک مسئلہ ایسا نہیں ہے جو آپ کو تنگ کر سکے۔بالکل بے فکر ہو کر اپنے مقاصد کی جانب قدم اُٹھا سکتے ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک اچھا موقع ملنے کا امکان کسی قسم کی آفر کو اپنے ہاتھوں ہر گز جانے نہ دیں اور اپنے روزگار پر جس قدر توجہ دینگے ان دِنوں اتنا ہی فائدہ ملے گا اس لئے اس پر فوکس کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ جس بھی ایسے معاملے کا شکار چلے آ رہے تھے جس کا کوئی حل نہیں مل رہا تھا تو سمجھ لیں کہ آج اُس کا حل خود چل کر آپ تک آئے گا اور کوئی بلاک رقم بھی مل سکے گی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج بڑا اچھا دن لگتا ہے،سکون ملے گا پرانے معاملات سے نکلنے کی خبر بھی ہے جو لوگ من پسند جگہ رشتہ چاہتے تھے اُن کی خواہش بھی پوری ہونے کا امکان ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
صورتحال آپ کے اپنے ہاتھوں میں ہے اس کو ٹھیک رکھیں یا خراب، فیصلے کا دن آپ ہر بات کو بہت زیادہ ہلکا لے رہے ہیں اور یہ اپنے آپ سے خود زیادتی والی بات ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اچھا اور روحانی طور پر مددگار دن ہے آپ کو جو اشارے آج کل محسوس ہو رہے ہیں ان کو کسی پر ظاہر مت کریں اس میں انشاءاللہ آپ کےلئے آگے چل کر بہت کچھ ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں جو آپ کے نصیب میں لکھا ہوا ہے وہ آپ کو مل کر ہی رہے گا اور آپ کے آنے والے دِنوں میں ہر کام میں انشاءاللہ بہتری کا سامنا ہو گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ آج کل کسی بات پر زیادہ غور ہی نہیں کر رہے جو اپنے دِل میں آتا ہے وہ کر گزرتے ہیں اس وقت یہ خطرناک بات ہے، مخالفین پیچھے لگے ہوئے ہیں نقصان دے سکتے ہیں۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کو صرف اپنی نیت کے حساب سے پھل ملے گا کافی دِنوں سے جن مشکلات کا شکار تھے اُن سے نکلنے میں کامیاب ہو جائینگے مگر جہاں نیت خراب وہی کام بھی خراب ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں