Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان،اطلاق ہوگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 74 اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373 سے کم ہوکر 299 روپے پر آجائے گی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378 روپے سے کم ہوکر 311 روپے ہوجائے گی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے، مشکل صورت حال میں صبر و تحمل کے بے مثال مظاہرہ کیا ہے جس پر عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بحران کے آغاز سے ہی اپنے وسائل سے تیل کی قیمتوں میں جس قدر ہوسکا کمی کی کوشش کی، عوام کو تیل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے سے ممکنہ حد تک ریلیف دیا ہے، حکومت نے ترقیاتی بجٹ، کفایت شعاری سے بچت کے ذریعے 129 ارب روپے استعمال کیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں جو کمی آئے گی وہ من و عن عوام کو منتقل کررہے ہیں، معاشی استحکام برقرار رکھنے، مہنگائی میں مزید کمی کے لیے موثر اقدامات جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں۔پٹرولیم مصنوعات سستی، گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں بڑی کمی

یہ بھی پڑھیں