Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلئے اقدامات کا حکم

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے صوبہ بھر میں ٹرانسپورٹ اورگڈز کرایوں میں کمی کے لئے فوری اقدامات کاحکم دیا اور مشکل صورتحال میں بھرپورساتھ دینے پرعوام کاشکریہ ادا کیا۔

مریم نواز نے پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں نمایاں کمی پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو سراہا اورکہاکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے علاقائی صورتحال میں بہتری آنے پر پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی کا وعدہ پورا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کشیدہ علاقائی صورتحال کے دوران قوم کو انرجی بحران سے محفوظ رکھنا وزیراعظم محمد شہباز شریف کاتاریخی کارنامہ ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مشکل وقت میں تاریخ سازکاوشوں سے دنیاکو انرجی اور معاشی بحران سے بچایا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا بھرپورفائدہ عوام کو ہر صورت پہنچنا چاہیے، پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی کے پیش نظر اشیائے خور و نوش کے نرخ بھی نیچے آنے چاہئیں۔

مزید پڑھیں۔ہنزہ سےپی ٹی آئی کےحمایت یافتہ آزادامیدوارنیکنام کریم پیپلزپارٹی میں شامل

یہ بھی پڑھیں