اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا،رواں ماہ کے اختتام تک ادارہ نئے خریدار کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے لیے ملکی اور بین الاقوامی منظوریوں کا عمل مکمل کر لیا گیا ہےجبکہ تمام این او سیز اور دیگر ضروری اجازت نامے بھی حاصل کیے جا چکے ہیں،کامیاب بولی دہندہ کے ساتھ شیئر پرچیز اینڈ سبسکرپشن ایگریمنٹ پر دستخط ہو چکے ہیں۔ حکام کےمطابق خریدار معاہدے کے تحت فرسٹ کلوزنگ پر باقی رقم جمع کرائے گا۔
نجکاری کمیشن کےمطابق فرسٹ کلوزنگ کے وقت تقریباً پچاسی ارب روپے کی ادائیگی متوقع ہے، جس کے ساتھ ہی حصص کی منتقلی اور انتظامی کنٹرول باضابطہ طور پر خریدار کے حوالے کر دیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہےکہ فرسٹ کلوزنگ کا عمل رواں ماہ جون کے اختتام تک مکمل کرنے کے لیے اقدامات تیزی سے جاری ہیں، جس کےبعد پی آئی اے کا انتظامی کنٹرول مکمل طور پر نئے خریدار کے پاس منتقل ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں۔حکومت نے اپنی معاشی سمت واضح کردی، ٹیکس نیٹ کی وسعت پر پوری توجہ دی جارہی ہے، وزیرخزانہ



