Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

عامر خان کا تیسری شادی کی تاریخ کا اعلان، جانیے دلہن کون ہوگی؟

عامر خان کا تیسری شادی کی تاریخ کا اعلان، جانیے دلہن کون ہوگی؟

نئی دہلی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے اپنی تیسری شادی کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی ساتھی گوری سپریٹ سے انتہائی سادگی سے شادی کریں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 61 سالہ اداکار جو 2023 کے اواخر سے گوری سپریٹ کے ساتھ تعلقات میں ہیں، نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی شادی کی تفصیلات شیئر کیں۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ شادی کی تقریب گھر پر ہوگی اور صرف دونوں خاندانوں کے افراد اور چند قریبی دوست ہی شریک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک سادہ رجسٹرڈ شادی ہوگی جو گھر پر ہوگی، ہم دونوں چاہتے ہیں کہ تقریب کو انتہائی سادہ اور پرائیویٹ رکھا جائے۔

اداکار نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ہماری شادی 5 جولائی کو ہوگی، شادی کی خبریں سچ ہیں، اب ہمیں لگتا ہے کہ ہم اپنے رشتے کو اگلے درجے پر لے جانے کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب عامر خان نے فلم تھری ایڈیٹس کے ممکنہ سیکوئل کے بارے میں بھی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد وہ ہدایت کار راجکمار ہیرانی کے پراجیکٹ پر کام شروع کر سکتے ہیں تاہم ابھی حتمی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

عامر خان نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ راجو (ہیرانی) نے کیا منصوبہ بنایا ہے لیکن ایک بات طے ہے کہ فلم کے تمام کردار اب زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں، میں اس وقت بہت چھوٹا تھا۔

واضح رہے کہ عامر خان نے مارچ 2025 میں پہلی بار گوری سپریٹ کے ساتھ اپنے تعلقات کا عوامی طور پر اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں‌:برطانوی وزیر اعظم سےمتعلق بڑی خبر سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں