سوئٹزرلینڈ (اے بی این نیوز) ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایرانی وفد نے مذاکرات میں شرکت سے انکار کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے تکنیکی مذاکرات کے دوران ایرانی وفد نے امریکی مؤقف اور ٹرمپ کے بیانات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ ایرانی وفد کا کہنا تھا کہ دھمکیوں کے ماحول میں بامعنی مذاکرات ممکن نہیں، جس کے باعث انہوں نے احتجاجاً مذاکراتی اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق وفد کے اس اقدام کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی عمل میں نئی پیچیدگیاں پیدا ہونے کا امکان ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ معاہدے پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
مزید پڑھیں:ہالی ووڈ میں ہلچل، معروف اداکار نے اسلام قبول کر لیا


