Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب،گلگت بلتستان سے بڑی خبر

نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب،گلگت بلتستان سے بڑی خبر

گلگت (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے عمران ندیم گلگت بلتستان اسمبلی کے نئے سپیکر اور مسلم لیگ ن کے کفایت الرحمن ڈپٹی سپیکر منتخب ہو گئے۔

موجودہ سپیکر نذیر احمد کی زیر صدارت گلگت بلتستان اسمبلی کے اجلاس میں نئے سپیکر کا انتخاب کیا گیا۔

اس موقع پر سپیکر نذیر احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے عمران ندیم اور مسلم لیگ ن کے کفایت الرحمان ایڈووکیٹ ڈپٹی سپیکر منتخب ہو گئے۔ دونوں ارکان اپنے عہدوں کے لیے بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔

سپیکر نذیر احمد کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد رکن نے بھی الیکشن کی مخالفت نہیں کی۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور آئی پی پی نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پر اتفاق کیا تھا۔ تینوں جماعتوں کی مشترکہ حمایت سے عمران ندیم اور کفایت الرحمان بلامقابلہ کامیاب ہوئے۔
مزید پڑھیں‌:گلگت بلتستان حکومت سازی: بلاول بھٹو کی دعوت پر آئی پی پی کا پیپلز پارٹی سے تعاون کا اعلان

یہ بھی پڑھیں