Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

عوام کیلئے سستے گھروں کی فراہمی ہمارے منشور کا حصہ ہے،مریم نواز

لاہور(ویب ڈیسک )پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں ایک لاکھ گھر پراجیکٹ میں گھر کی لاگت میں کمی کے لئے اقدامات کا حکم دے دیا۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کیلئے سستے گھروں کی فراہمی ہمارے منشور کا حصہ ہے۔ دوسری طرف وزیر اعلیٰ کو پیش رپورٹ میں بتایا گیا کہ 10لاکھ سے زائد گھرانوں کو رمضان نگہبان پیکیج کی ترسیل مکمل ہو گئی۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے پنجاب میں 20 ہزار الیکٹرک بائیکس اور 657 ماحول دوست اربن بس پراجیکٹس کی منظوری دے دی۔ جبکہ ہر تحصیل میں طالبات کے لئے اسکول بس پراجیکٹ تیار کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ جس میں صوبے میں ایک لاکھ گھر پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نے کم آمدن والے لوگوں کے لئے اسکیم سے متعلق امور سے آگا ہ کیا۔ جس پر وزیراعلیٰ نے گھر کی لاگت میں کمی کے لئے اقدامات کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی کہ کم آمدن والے لوگوں کے لیےگھر کی قسط ممکنہ حد تک کم کی جائے۔

اجلاس میں اضلاع میں گھروں کی تعمیر کے لئے اراضی کی نشان دہی کی ڈیڈ لائن مقرر کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ چاہتی ہوں پنجاب میں کوئی بے گھر نہ ہو، ہر شہری کے پاس اپنی چھت ہو، عوام کیلئے سستے گھروں کی فراہمی ہمارے منشور کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں