کراچی (نیوز ڈیسک ) جماعت اسلامی کراچی کے امیرحافظ نعیم الرحمان ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی انجیو پلاسٹی ہوئی ہے۔
جماعت اسلامی کے ذرائع کے مطابق حافظ نعیم اپنے دیرینہ دوست ہیڈ آف کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی اسپتال ڈاکٹر طارق کے پاس چیک اپ کے لیے آئے تھے۔
مزیدپڑھیں:پنجاب حکومت کاکسانوں کوسولرپینل دینے کافیصلہ
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طارق نے انہیں انجیوگرافی کا مشورہ دیا، انجیوگرافی کے دوران حافظ نعیم کے دل کی شریان میں اسٹنٹ ڈال کر انجیو پلاسٹی کی گئی ہے۔
جماعت اسلامی کے ذرائع کا بتانا ہےکہ حافظ نعیم کی صحت بہت بہتر ہے اور وہ جلد ہی اسپتال سے ریلیز ہو جائیں گے۔




