Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

ائیرچیف مارشل کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہونی چاہیے تھی ،قمر زمان کائرہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ء قمر زمان کائرہ نے ائیرچیف ظہیراحمدبابرسدھو کی مدت ملازمت میں توسیع پراپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ائیرچیف کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہونی چاہیے تھی ،پیر کواے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی رہنما ء کاکہناتھاکہ حکومت کے کہنے پرصدرمملکت نے ائیرچیف مارشل کی مدت ملازمت کی سمری پردستخط کیے لیکن ان کی مدت ملازمت میں توسیع کاعمل مستحسن نہیں ہے


مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہونی چاہیے تھی،اس سے اداروں کے اندر بددلی پھیلے گی،ائیرفورس کے اندر اس طرح کامزاج نہیں تھابہترہوتاکہ ائیرچیف اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرہوجاتے،حکومت جوبھی فیصلہ کیاوہ بسمہ اللہ لیکن اگریہ نہ ہوتاتوبہتر ہوتا۔واضح رہے کہ ائیرچیف مارشل کے بھائی نے پیپلزپارٹی کے رہنما ء قمرزمان کائرہ کے خلاف الیکشن لڑاتھاجبکہ تحریک انصاف نے الزام لگایاتھاکہ ائیرچیف کے بھائی الیکشن ہارے ہوئے تھے فارم 47پرجتایاگیا۔

 

مزیدپڑھیں:پی ایس ایل فائنل: ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف

یہ بھی پڑھیں