Search
Close this search box.
بدھ ,15 جولائی ,2026ء

شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب ہو گئیں

پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور ایم این اے سیدہ شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی صدر منتخب ہوگئیں۔

کراچی میں پی ایچ ایف کانگریس کا غیر معمولی اجلاس ہوا، یہ اجلاس سیکریٹری پی ایچ ایف حیدر حسین نے بلایا۔

 مزید پڑھیں :  عماد وسیم کی ڈریسنگ روم سے سگریٹ پینے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ، دیکھیں

پی ایچ ایف کانگریس کے اجلاس میں نیشنل بینک اور پاکستان کسٹمز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، کانگریس کے اجلاس میں 64 میں سے 54 ارکان نے شرکت کی۔

پی ایچ ایف کانگریس کے اجلاس میں شہلا رضا کو متفقہ طور پر صدر منتخب کر لیا گیا، شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر بن گئیں۔

ان کے علاوہ شجاع اقبال پاشا فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔

شہلا رضا اس سے قبل پی ایچ ایف کی نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔

واضح رہے کہ ہاکی فیڈریشن کے دوسرے گروپ کا اجلاس جمعرات کو رانا مجاہد کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں